زیارتِ امام علی رضاؑ کی فضیلت

زیارتِ امام علی رضاؑ کی فضیلت

امام علی رضا ؑ سے روایت ہے کہ آپؑ نے فرمایا :خراسان میں ایک قبہ ہے جس پر ایک زمانے میں فرشتوں کی آمد و رفت ہو گی او رصورِ اسرافیل کے پھونکے جانے تک ہمیشہ ملائکہ کی ایک فوج میں زمین پر اترتی اور ایک فوج آسمان پر چڑھتی رہے گی ،آپؑ سے پوچھا گیا کہ اے فرزند رسول اللہ ﷺ !وہ کون سا قبہ ہو گا ؟مایا کہ وہ زمینِ طوس میں ہو گا پس جو شخص وہاں میری زیارت کرے گا تو وہ ایسا ہو گا گویا اس نے حضرت رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی ہو ،خدائے تعالیٰ اس زیارت کے بدلے میں اس کے لیے ایک ہزار حج اور ایک ہزار قبول شدہ عمرہ کا ثواب لکھے گا نیز میں اور میرے آباء طاہرین ؑ قیامت میں اس کی شفاعت کریں گے